2 فروری 2014 - 20:30
پاکستان، کراچی میں جاری آپریشن

پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں کالعدم تنظیم سے وابستہ ملزمان کی گرفتاریوں کےلئے سیکیورٹی فورسیز کا آپریشن جاری ہے جس کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسیز کے اس آپریشن میں ایک ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں جن میں خواتین اور کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق یہ آپریشن، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں قائم گلشن غازی میں کیا جارہا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن، کالعدم تنظیم سے وابستہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا جس کے دوران علاقے کے اندورنی اور بیرونی راستے سیل کردئیے گئے اور مشتبہ افراد کے ٹھکانوں اور رہائشی مکانات پر چھاپے مارے گئے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے بعض کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ زیر حراست افراد کے قبضے اور مختلف مکانوں کی تلاشی کے دوران مختلف اقسام کے چھوٹے اور بڑے ہتھیار اور گولیاں نیڑ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گيا۔

.......

/169